لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع ہونیوالے پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے انتظامی افسروں کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہےلاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں بارش کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال پر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
متعلقہ اداروں کو نشیبی علاقوں میں نکاسِ آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا نے کا حکم دیا ہے۔ شہباز شریف نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔