لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد میں خود کش دھماکوں کے بعد مظاہرین کے تشدد سے جاں بحق ہونے والا شخص کی شناخت ہو گئی۔ مرنے والا قصور کا رہائشی محمد نعیم تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوحنا آباد میں خودکش دھماکوں کے بعد شک کی بنیاد پر نعیم کو جلانے والوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا شک کی بنیاد پر کسی فرد کو جلا کر مار ڈالنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ادھر وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ویڈیو کے ذریعے مظاہرین کو شناخت کیا جائے گا اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔