پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے نامزد ناموں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےتحریک انصاف کے تجویز کردہ ناموں میں حسن عسکری، ایاز امیر اور اظہار یعقوب کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل تک تینوں میں سے کسی ایک نام پر اتفاق ہوجانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سے ملاقات میں اوریا مقبول جان اور اظہار یعقوب کے نام بطور نگراں وزیر اعلیٰ پیش کیے تھے۔
لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے بتایا کہ ملاقات میں نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے ہم نے اپنے تجویز کردہ نام پیش کر دیئے ہیں ، امید ہے اتوار تک معاملہ طے کرلیں گے۔