وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن ہوگئے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف لندن جاتے ہوئےقطر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی جدہ سے آج لندن پہنچنے کا امکان ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان بھی ایک دو روز میں لندن پہنچ سکتے ہیں۔نوازشریف کے آئندہ سماعت پراحتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف آج لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ تین چار روز قیام کر سکتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی جدہ سے لندن پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وفاقی کابینہ کے کچھ ارکان لندن میں نواز شریف سے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن جانے کا فیصلہ لاہور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ ٰشہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اب نومبر کے شروع میں پاکستان آ سکتے ہیں۔