لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے اراکین پنجاب اسمبلی کو پانچ پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ پنجاب کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکین پنجاب اسمبلی یہ فنڈز اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی سکیموں پر خرچ کریں گے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 اراکین صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے 3،3 اور بلوچستان اسمبلی کے 2 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ۔پنجاب اسمبلی کے ممبر ظفر اقبال،محمد ارشد چوہدری اور حامد یار ہراج ،کے پی اسمبلی کے ممبر افتخار علی، شاہ فیصل خان اور ماتیہ فاطمہ ،بلوچستان اسمبلی کے نور اللہ اور مسعود علی خان کی رکنیت بحال کر دی گئی ۔ان اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروا دی تھیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اثاثے چھپانے اور تفصیلات جاری نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کرتا ہے جسکے بعد معطلی اور بحالی کی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔