counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ ایف بی آر پر برہم، اختیارات کے غلط استعمال کا الزام

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

Chief Minister Sindh amgry on FBR, allegation of wrong use of authorityوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کے لئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے، اگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔