کراچی : سندھ حکومت سانحہ صفوراسمیت دہشتگردی کے دیگر مقدمات کی سماعت کیلئے جیل میں ہی 2 عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ صفورا ،را کے مبینہ ایجنٹوں اور نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کے کیسز جیل میں چلانےکیلئے جیل میں 2عدالتوں کے قیام کی سمری منظور کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جیل میں سماعت کیلئے بنائی گئی ان عدالتوں میں دیگر کورٹس سے بھی ہائی پروفائل کیس بھی منتقل کئے جائینگے۔