کراچی : شہر قائد شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں جاری قیامت خیز گرمی نے 116 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ افسوس ناک صورتحال پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گرمی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے موجودہ صورتحال کے باعث وزیر صحت کو اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
انہوں نے واٹر بورڈ انتظامیہ اور کے الیکٹرک کو شہر میں پانی کی قلت پوری کرنے کے اعلاوہ لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔