counter easy hit

قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

Chief Minister took notice of incidents of rape with girls in Kasur

Chief Minister took notice of incidents of rape with girls in Kasur

جیو نیوز کے مطابق قصور میں چند ماہ کے دوران معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 8 واقعات پیش آئے جس کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ قصور میں ستمبر 2015 کے دوران بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے دوران 280 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کی جانب سے والدین کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website