لاہور: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین اور لواحقین کوصدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پراظہارتعزیت کیا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین اورلواحقین کوصدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، قمر زمان کے بیٹے کو حادثہ لالہ موسیٰ میں پیش آیا،قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب پیش آیا۔
ٹریفک حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسامہ کی کار لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹرجی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ٹکرائی۔ اسامہ قمر گاڑی چلا رہے تھے، حادثے میں اسامہ کا دوست کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی موت کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے صدمے سے دوچاروالدین کے لیے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے غمزدہ والدین اورخاندان کے لیے صبرکی دعا کی۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پراظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال کی خبرسن کر دلی رنج اورافسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ غم کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔