اسلام آباد: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ہونے والی ملاقات میں امن و امان کی صورتحال، بیرونی چیلنجز سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کو انتخابی عمل میں فوج کے آئینی کردار کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔