آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر واحد کے گھر آئے۔ عامر واحد 4 ستمبر کو پنجگور میں دہشت گرد حملے میں شہید ہوئےتھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ شہید جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ جاری رہے گی۔