چیف آف گولڑہ شریف خان زبیر فاروق خان نے اپنے سینکڑوں عمائدین کے ہمراہ این اے 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے, زبیر فاروق خان کہتے ہیں علاقہ کے عوام کی زندگیاں بدلنا اور خدمت حقیقی مشن ہے
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) جماعت اسلامی چھوڑ کر آزاد حثیت میں الیکشن لڑنے والے ممتاز سماجی سیاسی شخصیت زبیر فاروق خان نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54 سے آزاد حثیت میں کاغذات جمع کروا دیئے اس موقع پر ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں گولڑہ شریف اورشہر کے دیگر علاقؤں کے معززین شریک تھے ,,زبیر خان ایف ایٹ کچہری پہنچے تو بڑی تعداد میں انکےعمائدین نے ان کا استقبال کیا,,کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئےزبیر خان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا نظام قائم کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں پہلے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اقتدار میں میں آکربھی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کرینگے,,این اے ا54میں جو بھی ووٹ لیکر منتخب ہوئے انہوں نے ہمیشہ عوام کو نظر اندازکیا,اس موقع پر ان کے عمائدین نے پرجوش طریقے سے ان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا,اس موقع ممتاز سماجی شخصیت عبدالوحید خان نے کہا کہ بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں.