counter easy hit

چیف آفیسر ٹی ایم اے کا مذبحہ خانہ ڈنگہ کا اچانک دورہ

Chief Officer TMA

Chief Officer TMA

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) چیف آفیسر ٹی ایم اے کا مذبحہ خانہ ڈنگہ کا اچانک دورہ، ویٹرنری ڈاکٹر غائب ، قصائی جانوروں کو خود ہی مہریں لگاتے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے حکم پر چیف آفیسر ڈنگہ اختر اسلام نے صبح پونے پانچ بجے مذبحہ خانہ ڈنگہ کا دورہ کیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر موقع پر موجود نہ تھے اور قصاب خود ہی جانور ذبح کر کے ان پر مہریں لگا رہے تھے۔ چیف آفیسر ڈنگہ کی رپورٹ پر اے سی کھاریاں نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف حکام کو مفصل رپورٹ ارسال کر دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اے سی کے وزٹ کے دوران ویٹرنری ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیا تھا۔