راولپنڈی ؛.(.رپورٹ .اصغر علی مبارک سے )..الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یعقوب محنتی نےکہا ”دی ماسٹر کی ” ھمارے معزز کرم فرماؤں کے لئے ایک بزنس فورم ھے ،جس میں سمارٹ دفاتر جدید طرز زندگی کی تمام سہولیات زندگی بھر کیلئے حاصل ہونگی ،”دی ماسٹر کی ” کے بے پناہ فوائد حاصل ہونگے جس سے بزنس کمیونٹی استفادہ کر سکے گی جس میں فرنش آفسز ،کانفرنس رومز ،کنونشن سنٹر ،بنیکووٹ حال ،ہوٹل،پریس کانفرنس ہال اور بہت کچھ ہوگا ھم اپنی ذاتی کاوشوں سے بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان لا رھے ھیں ”دی ماسٹر کی ” کے حوالے الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یعقوب محنتی نے تفصیلات سے میڈیا بریفینگ آگاہ کرتے ھووے کہا ھے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کا پاکستان میں انٹرنشنل بزنس کمیو نٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی طرف اہم قدم ھے”دی ماسٹر کی ” کی تعارفی قیمت پانچ لاکھ پچپن ھزار ھے ”دی ماسٹر کی ” کو جلد ہی پاکستان بھر میں متعارف کرایا جاۓ گا ،
اس موقع پر”دی ماسٹر کی ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یعقوب محنتی نےکہاکہ پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ ملک ھے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پاکستان میں تمام تر سہولیات سرمایہ کاروں حاصل ہونگی جس سے انٹرنشنل بزنس کمیو نٹی اپنے کاروبارکو آگے بڑھانے میں مدد ملےگی ۔پریس کانفرنس سے خطاب میں چیف آپریٹنگ آفیسر یعقوب محنتی،نے میڈیا کے نمائندوں کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہووے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر14منزلوں پر مشتمل ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی پانچ منزلیں شاپنگ مال کیلئے مخصوص ہوں گی بیک وقت تین ہزار سے زائد گاڑیاں کھڑی کرنے کی سہولت اسے خریداروں اور گاہکوں کیلئے پرکشش بناتی ہے ۔پاکستان کے عوام کیلیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایک بے مثال تحفہ دیاہے ،اس عظیم تجارتی منصوبے کو انٹرنیشنل ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایسوسی ایشن کا لائسنس حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تجارتی و کاروباری مرکز ورلڈ ٹریڈ سینٹر اسلام آباد پرائم لوکیشن پر واقع الغریرگیگا کا قابل دید شاہکار اعلیٰ طرز تعمیر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا دلکش نمونہ ہے،جو تکمیل کے مراحل طے کرنے کے بعد ایک ایسے ڈھانچے میں ڈھل چکا ھے جو نہ صرف دیکھنے والوں کے دل و نظر میں سماچکا ھے بلکہ کاروباری پہلوؤں سے بھی اپنی مثال آپ ثابت ہوگا۔پاکستان میں پہلی بار ملک کا پہلا انڈور واٹر پارک ،معروف قومی و بین الاقوامی برانڈز کی موجودگی، انتہائی جدید کیفے ، فوڈ کورٹس، کڈز پلے ایریاز،خودکار طریقے سے چلنے والی محفوظ و وسیع کارپارکنگ کے ساتھ وہ سب، جس کی کسی بھی جدید ترین شاپنگ سینٹر میں توقع کی جاسکتی ہےالغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یعقوب محنتی نے کہ وہ گیگا کے معیارو ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے پر معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا گیا ۔ منصوبے کی تکمیل جدت، آسانی اورآسائش کے لحاظ سے پاکستان بھر میں رحجان ساز ثابت ہوگی۔
واضح رھے کہ گیگا مینجمنٹ نے گیگا مال کی پہلی سالگرہ پربھی رنگا رنگ تقریب منعقد کی جس میں فیملیز نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا تھا اور گیگا مال کے ملازمین میں گیگا مال کے سی او او جناب یعقوب محنتی نے انعامات تقسیم کئے جبکہ تقریب میں سارا رضا ، ہنی البیلا اور دیگر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ۔.ماسٹر کی گیگا گروپ کی جانب سےپا کستان میں اپنی طرزکا منفرد اور سب سے بڑے تجارتی منصوبہ گیگا مال ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پرباقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا گیگا مال افتتاحی تقریب میں سفارت کاروں، نامور تجارتی و کاروباری شخصیات، بزنس پارٹنرز، سینئر ماہرین تعمیرات،کنسلٹنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی تھی جبکہ گیگا گروپ کے وائس چیئرمین اور سی ای او نجیب امین گیگا، چیف آپریٹنگ آفیسر یعقوب محنتی، ڈائریکٹر لیزنگ فرخ مسعود خان اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران ملک نے گیگا گروپ کی جانب سے پاکستان کے پہلے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی تعمیر پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں سب سے بڑے شاپنگ مال کی تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں. چیف آپریٹنگ آفیسر یعقوب محنتی نے کہا اس کی تکمیل سے ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہے ۔
ڈی مال میں ضروریات زندگی کی ہر چیز مہیا کرنے کی جارہی ھے ۔ ڈی مال کو بھی الگیگا کی طرح بھرپور طریقے سے چلانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا الگیگا گروپ ایک ڈاون ٹاون سکیم بھی شروع کرنے جا رہا ہے ۔پاکستان کادنیا بھر میں بہتر تشخص اجاگر کرنے اور قوم کو ایک لڑی میں پرونے کے لئے گیگا گروپ نے جشن ِ آزادی پر ’’ایک پرچم ، ایک قوم ‘‘ کے نام سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا مہم کے دوران پو ری قوم یوم آزادی پر ایک پرچم تلے اکٹھے ہو کر ‘قومی ترانہ ‘ پڑ ھا اور سب سے بڑا جھنڈا لہرا کر نوجواں نسل میں جذبہ حب الو طنی ، قوم کو متحد ، تعلیمی اداروں میں احساس وطنیت بیدار کیا ،یوم آزادی پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر اسلام آباد پر پاکستان کی سب سے بڑی آتش بازی کا بھی مظا ہرہ کیا تھا جبکہ پاکستانی قوم ایک ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکی ھے اس موقع پر الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر سید عاصم رضا کاظمی بھی موجود تھے ،اس سے قبل الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی نمائندہ مس نگہت قریشی نے ”دی ماسٹر کی ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے لوگو کی رونمائی تقریب میں الغریر گیگا پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب یعقوب محنتی اور میڈیا کو خوش آمدید کہتے ہووے کہا کہ ”دی ماسٹر کی ”ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے لوگو کی رونمائی تقریب میں میزبانی ایک بڑا اعزاز ھے ،
.