چیف ارگنایئزر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری سلمان اسلم کی نعیم چوہدری صدر پاکستان کلچر ایسوسیشن درانسی کو کامیاب افطار ڈنر پر خصوصی مبارکباد ۔
پیرس(یس اردو نیوز) گزشتہ روز نعیم چوہدری کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں ڈرانسی کے میئر جین کرسٹوفے اور (ایم این اے) لاگراڈے مہمانِ خصوصی تھے۔ درانسی کی پاکستانی کمیونٹی کی شرکت کے ساتھ ساتھ درانسی کے مشہورامام شلگومی بھی اِس موقع پر تشریف فرما تھے۔ مہمانوں کو پاکستان عوامی تحریک کے قائد کا فرینچ زبان میں دہشت گردی کے خلاف فتویٰ تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔