counter easy hit

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے محمد عامر کی حمایت کردی

Chief selector Haroon Rashid, Mohammad Amir

Chief selector Haroon Rashid, Mohammad Amir

کراچی……پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ محمد عامر اپنی سزا پوری کرچکے،بطور سلیکٹر وہ انہیں ٹیم کی سلیکشن کے لیئے موزوں دیکھ رہے ہیں،وہ کئی فاسٹ بولرز سے بہتر ہیں۔ایک انٹرویو میں ہارون رشید نے کہا کہ محمد عامر ایک ایکسٹر آرڈینری فاسٹ بولر ہے اس کی پرفارمنس منہ بولتا ثبوت ہے ،وہ انہیں ٹیم میں لانے کے لئے کسی پر زور نہیں دے رہے لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں وہ ایک عام فاسٹ بولر سے محمد عامر کئی گنا بہترہے، عامر پر 2010 میں جب پابندی لگی تو چودہ فاسٹ بولرز نے اپنا ڈیبیو کیالیکن ان میں سےٹیم میں مستقل جگہ وہاب ریاض ہی نے بنائی ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں لانے کے لئے کسی کو نکالا نہیں جارہا،ہم اپنے پلان کےتحت کھلاڑیوں کو شامل کرتے ہیں اور کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے ٹیم میٕں جگہ خود بناتا ہے،جہاں تک عامر کا سوال ہےتو وہ نا صرف ایک اچھا فاسٹ بولر ہےبلکہ وہ ایک اچھا فیلڈربھی ہےاو ر بیٹنگ بھی اعتماد سے کرتا ہےلیکن نیوزی لینڈ کے دورے میں شامل کرنے سے پہلے اس کی فٹنس اسکلز،رویہ اور پرفارمنس سب پر غور کیا جائےگا۔