جرمنی (انجم بلوچستانی) ڈارم اشٹاٹ بیورو وڈائرئیریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی کے مطابق گذشتہ دنوں حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی جرمنی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد شدہ ایک باقار تقریب میںاکیڈمی کی جانب سے جرمنی کے شہر ڈار م ا شٹاٹ (Darmstadt) میںمقیم صاحب کتاب دانشور اور محقق مشہود احمد عارف کو بطور قلمکار میڈل سے سے نوازا گیا۔انکی تحقیقی تصنیف ”پاکستان بحیثیت ریاست” حال ہی میں شائع ہوئی ہے،جسے علمی حلقوں اور سنجیدہ مزاج احباب کے درمیان بہت سراہا گیا ہے۔ اسکے علاوہ مختلف موضاعات پر انکے مقالہ جات ،مضامین اور کالم اخبارات ورسائل کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
اس موقعہ پرشریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مرادنے انہیں اکیڈمی کی جانب سے میڈل دیتے ہوئے کہا کہ” مشہود احمد عارف مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے قلمکار ہیں۔ انکی تحریر میں وسعتِ نظری اور سوچ کی بلندی کے ساتھ وطن کی محبت کا عنصر نمایاں ہے۔ ان کی اس کارکردگی کے اعتراف میںانہیںقلمکار میڈل دیا جا رہا ہے۔”
شریف اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ،مشہور و معروف ایشین یورپین صحافی و شاعرمحمد شکیل چغتائی نے بانی و سربراہ شریف اکیڈمی شفیق مراد کو دنیا بھر میں ادبی سرگرمیوں کے انعقادپر مبارکباد دی۔ انہوں نے مصنف و محقق مشہود احمد عارف کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ” اللہ آپکو مبارک کرے، آپکے قلم کی عظمت کو قائم رکھے اور ادبی دنیا میں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔”