counter easy hit

آج کے نونہال ہی کل ملک کے معمار ہوں گے ،تعلیمی میلہ سے جناب جمیل صاحب کا خطاب

Educational-Fair-at-OYSTER-ACADAMY-School-of-Excellence-at-Moghalpura-Hyderabad-

Educational-Fair-at-OYSTER-ACADAMY-School-of-Excellence-at-Moghalpura-Hyderabad-

حیدرآباد (پریس نوٹ) اوسٹر اکیڈمی، دی اسکول آف ایکسیلنز میں ہفتہ 20 فبروری 2016ء کو تعلیمی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔اسکول کے چیرمین جناب جمیل صاحب نے طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی انھیں ایسی ہی محنت و صلاحیت کا استعمال جاری رکھنے کا مشورہ دیا

انھوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ طلباء و طالبات بجائے محض کسی ایک مضمون تک خود کو محدود رکھنے کے تعلیم کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں اور اس ضمن میں ان کی مستقل مزاجی و محنت ہی اصل کامیابی کی دلیل ہے۔مہمان خصوصی عالی جناب محتشم صاحب نے بھی طلباء و طالبات کی محنت کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ اگر ہر اسکول میں اس طرح کے پروگرام / میلہ منعقد ہوتے رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہندوستان ساری دنیا میں سائنسی و تحقیقی میدان میں پہلے مقام پر ہوگا۔

اس تعلیمی میلہ میں طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر پر دلچسپ پراجیکٹس پیش کئے ۔جن میں قابل ذکر گھریلو ایجاد کردہ اے سی اور فلٹر ( سائنس)، انسانی جسم کے تناسلی اعضائ(بیالوجی سائنس)، سولر سسٹم (سماجی علم)، جیومیٹری، وقت کی تبدیلی، آسان گنتی(ریاضی)، پارٹس آف اسپیچ (انگریزی)، تاج محل، چار مینار، جھانسی کی رانی(ہندی)، سو پر مارکیٹ (تلگو)، گاؤں و شہر کی زندگی کے درمیان فرق، برسات کی آمد، آزادی کی اہمیت، مرزا غالب و اردو شاعری، ہمارا اردو ادب(اردو) وغیرہ ۔اس کے علاوہ دسویں جماعت کے طالب علم محمد فہاد نے میجک شو کے ذریعہ میلہ میں موجود تمام شرکاء کو بیحد محظوظ کیا۔طلباء و طالبات معہ سرپرستوں کے بشمول مختلف اداروں و شعبہ حیات کی اہم شخصیات نے اس تعلیمی میلہ کا بغور جائزہ لیا اور کامیاب انعقاد پر اکیڈمی کے چیئرمین جناب جمیل صاحب اور پرنسپل محترمہ کوثر بانو کو مبارکباد پیش کی۔

Educational-Fair-at-OYSTER-ACADAMY-School-of-Excellence-at-Moghalpura-Hyderabad-1-