تھرپارکر……تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا۔تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کے سرکاری اسپتال میں 15روز کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کا انتقال غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بچی کے انتقال کے بعد تھرپارکر میں رواں ماہ غذائیت کی کمی سےجاں بحق ہونےوالےبچوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔سول اسپتال مٹھی میں 40 بچے زیر علاج ہیں،سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کے ساتھ دیگر طبی سہولتوں کے فقدان کا بھی سامنا ہے۔