ایڈن برگ(ویب ڈیسک)اسکاٹش چائلڈ اسٹار اور بیلے ڈانسر جیک برنس 14 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کم عمر اداکار کا انتقال یکم دسمبر کو ہوا البتہ اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ
جیک برنس اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے تھے، اہل خانہ جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔اسکاٹش اداکار نے ٹی وی سیریز ون آف یو ایس اور ان پلین سائٹ میں یاد گار کردار نبھائے جبکہ وہ 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا حصہ بھی بنے۔چائلڈ اسٹار کی موت کی تصدیق الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے 9 دسمبر کو شیئر کی گئی البتہ اہل خانہ نے پراسرار موت پر بالکل خاموشی اختیار کر رکھی تھی،اکیڈمی کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں برنس کی موت پر دکھ اور شدید دکھ کا اظہار کیا گیا۔ہم انتہائی دکھی دل کے ساتھ ایک حادثے کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آپ کو بتا رہے ہیں کہ ہم نے یکم دسمبر کو جیک برنس کو کھو دیا اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے، وہ ہم سب کیلئے مشعل راہ تھے اور ہر شخص اْن کی دل سے عزت کرتا تھا، پوسٹ میں جیک کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بھی تعزیت کی گئی اور کہا گیا کہ اْن کا دنیا سے چلے جانا کسی بھی بڑے نقصان سے کم نہیں ۔