counter easy hit

تھرپارکر: اسلام کوٹ میں7 دنوں میں 40 سے زائد مور ہلاک

 Moore killed more than 40 in 7 days

Moore killed more than 40 in 7 days

اسلام کوٹ……تھر کے صحرا ميں فطری حُسن کے شاہکار موروں کی اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ۔ اسلام کوٹ کےمختلف دیہات میں موروں کی بیماری پھیلنے سے سات دنوں کے دوران 40 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ۔موروں کی ہلاکت زیادہ تر اسلام کوٹ کے دیہاتوں میں ہوئی ہے جس میں ، بور علی ، محمد شاہ سمیت متعدد دیہات شامل ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ اطلاع دینے کے باوجود اب تک متاثرہ دیہاتوں میں نہیں پہنچا ہےاور نہ ہی کوئی اقدمات کیے جس سے موروں کی نسل کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ادھر وائلڈ لائف کنزرویٹر سعید اختر بلوچ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ موروں کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر متاثرہ گاؤں میں ٹیمیں روانہ کی جارہی ہے۔اب تک موروں کی بیماری کے باعث ایک ہفتے کے دوران 40 سے زائد مور ہلاک ہوچکے ہیں ۔