ممبئی: ممبئی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک نظر آتی ہیں تاکہ وہ اپنی ماضی، حالیہ اور مستقبل کی اپ ڈیٹس شیئر کرسکیں۔
شوبز شخصیات کی جانب سے وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بچن کی تصویر خود شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے اسے بے حد سراہا گیا۔ واضح رہے کہ جھانوی کپور نے اپنی ماں سری دیوی انتقال کے چند روز بعد ایک جذباتی خط لکھا تھا جس نے پڑھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا تھا۔ اپنی تحریر میں انہوں نے اپنی ماں کے لیے لکھا، ’آپ کے جانے کے بعد میں اندر سے کھوکھلی ہوچکی ہوں اور مجھے اسی کھوکھلے پن کے جینا سیکھنا ہوگا۔ اس خالی پن کے باوجود آپ کی محبت میرے اندر روشن ہے‘۔
جھانوی نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے آپ مجھے غم اور تکلیف سے بچا رہی ہیں۔ ’میں جب بھی اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو مجھے آپ کے ساتھ گزارا ہوا اچھا وقت یاد آتا ہے‘۔ خیال رہے کہ جھانوی کی اب تک کوئی بالی ووڈ فلم ریلیز نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ فلم دھڑک سمیت متعدد فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم دھڑک میں جھانوی کپور کے ہمراہ ایشان کھتر مرکزی کردار اد اکررہے ہیں۔