ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کا فی الحال فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار شارخ خان کا کہنا ہے کہ ابھی ان کے چھوٹے ہیں، انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانا ان کی اولین اور اہم ترین ذمہ داری ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ان کے بچے بھی اداکار بنیں، اپنے پیشے کے بارے میں انتخاب کا حتمی حق ان ہی کے پاس ہے تاہم ابھی وہ صرف تعلیم پر ہی توجہ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’بوائے ہڈ‘‘ کے ہندی ورژن میں مرکزی کردار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ادا کریں گے۔