counter easy hit

غذائیت کی کمی، تھر میں مزید 3 بچوں کا انتقال

children died in Thar 3

children died in Thar 3

تھر پارکر……..تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں غذائیت کی کمی کے باعث 3 ماہ کی بچی انتقال کرگئی، جس کے بعد اتوارکو انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
تھر میں غذائیت کی کمی سے اموات کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز 3 ماہ کی بچی کو سرکاری اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، تاہم گھر لے جاتے ہوئے بچی کا انتقال ہوگیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے والدین کے پاس گھر جانے کا کرایہ بھی نہیں تھا، لوگوں نے پیسے جمع کرکے گھر پہنچنے کا انتظام کروایا تھا۔ تھر پارکر میں رواں سال غذائیت کی کمی کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔