فرانس: شاہ بانو میر فیس بک پے 2014 سے روزانہ ایک رکوع لگا کر کتاب قرآن ہدایت پھیلانے کا خوبصورت سلسلہ شروع کیا تھا – آج ماشاءاللہ 24 پارہ شروع ہو چکا ہے اللہ پاک پوسٹ کرنے والوں کو اس کو تیار کرنے والوں کو اس قرآن عظم فرقان حمید تحریر لگانے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے آمین خواتین سے گزارش ہے واٹس آپ پر شروع کئے گئے تفسیر ترجمہ کے حیرت انگیز کامیاب نتائج سامنے آ رہے ہیں –
اگر آپ خواتین میں سے کوئی بھی ابھی تک واٹس آپ پر شروع کئے گئے اس سلسلے سے محروم ہے تو آج ہی رابطہ قائم کریں اور بغیر گھر سے باہر نکلے روزانہ ایک رکوع کی تفسیر بمعہ ترجمہ بغیر کسی فرقہ واریت کے سنیں یہ تفسیر آپکو نہ صرف قرآن پاک کو سمجھنا سکھائے گی – ساتھ ہی ساتھ تجوید حرف با حرف ترجمہ آپکو سکھایا جائے گا – رشتوں کو نبھانا بچوں کی تعلیم و تربیت دنیا میں بہترین عورت اور امت کیلئے بہترین ماں بننے کا موقع ضائع نہ کریں یہ عظیم سلسلہ انشاءاللہ آپ سب کے تعاون سے رہتی دنیا تک جاری و ساری رہے گا –