امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات نے بچوں کی نظموں کے معنی ہی بدل دیے،ایک کنڈرگارٹن اسکول کے نوٹس بورڈ پر چسپاں نظم نے ماؤں کا دل دہلادیا۔امریکا کے اکثر پبلک اسکولوں میں اب سیفٹی رولز سکھائے جارہے ہیںلیکن ایک کنڈر گارٹن اسکول کے نوٹس بورڈ پر لکھی نظم نے والدین کو اداس کردیا۔اس نظم میں لکھا ہےدروازے کو بند کردیں، لائٹس بھی آف کردیںبالکل چُپ رہیں ، ڈیسک کے پیچھے چُھپ جائیںاس نظم پر دل گرفتہ ایک ماں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ایسی نظم بچوں کے اسکول میں نہیں ہونا چاہیے۔