counter easy hit

کینیڈا: ہمسائے نے بچوں کے شور سے تنگ آکر والدہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

children's noise

children’s noise

نوٹس کے مطابق خاتون کو بچوں کوشور شرابے سے روکنا ہو گا ورنہ اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا
اوٹاوا (یس اُردو) کینیڈا میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ، ہمسائے نے کھیلتے وقت بچوں کے شور سے تنگ آکر ان کی والدہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
یہ انوکھا واقعہ کینیڈا کے ایک شہر میں پیش آیا جہاں جانا ڈی اڈیبو نامی خاتون کو ہمسائے کی جانب سے قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ۔ہمسائے کا کہنا ہے کہ اس خاتون کے بچے کھیلنے کے دوران شور شرابہ کرتے ہیں ۔ نوٹس کے مطابق خاتون کو بچوں کوشور شرابے سے روکنا ہو گا ورنہ اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ۔کینیڈین خاتون نے نوٹس ملنے پر غصہ اور حیرانی کا اظہار کیا ۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کو اس شہر کی رہائشی ہونے پر شرمندگی ہے جہاں پر بچوں کے کھیل کود کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی