چلی کے ساحلی شہر بالپرائیسو میں آگ لگنے کے باعث 100گھر جل کر تباہ ہوگئے،درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، 19 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ساحلی علاقہ ہونے کی وجہ سے تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جبکہ40 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ 400افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔حکام آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔