بیجنگ……..چین کے شہرXiamen میں نئے قمری سال کے موقع پر ایک ہزار چاول سے بھرے تھیلوں کی مدد سے کچھوے کا دیوہیکل مجسمہ تیار کیا گیا ہے۔اس مجسمے کی لمبائی 38فٹ، چوڑائی 25فٹ جبکہ اونچائی 5.2فٹ ہے۔
کچھوے کا یہ مجسمہ ایک ہزار چاول کی بوریوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جس کا وزن 66ہزار گرام ہے کیونکہ چینی ثقافت کے تحت 6نمبر خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس مجسمے کو بنانے کا مقصد نئے سال کے موقع پر اچھی قسمت کے لئے غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کرنا ہے۔