چین میں بارہ منزلہ 19عمارتیں ایک ساتھ دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیں گئیں۔
کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔کچھ ایسا ہی چین میں ہوا جب بارہ منزلہ19 عمارتیں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔چین کے صوبےہوبی کے شہر ووہان میں واقع ہاؤسنگ اسٹیٹ کو گرانے کیلئے رات کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد استعمال کر کے صرف دس سیکنڈ میں عمارتیں زمین بوس کردی گئیں۔واضح رہے اِن عمارتوں کو گرانے کا مقصد 707 میٹر بلند ایک نئی عمارت تعمیرہے۔