بیجنگ……جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا ، جہاں جپسم کی کان میں پھنسے 4 کان کنوں کو 36 دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا ۔
چین میں گزشتہ سال 25 دسمبر کو جپسم کی ایک کان ڈھہ گئی تھی ، جس میں پھنس جانے والے 4 کان کنوں کو 36 دن بعد بحفاظت نکال لیا گیا ۔ان کان کنوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے ہے، اب بھی 13 کان کن لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔