چین کے وسطی علاقے میں تھری گورجیز ڈیم پر بنائی گئی لفٹ سے جہازوں کو ڈیم کے پار آنے جانے میں آسانی ہوگی، جہاں جہازوں کو پہلے ایک لفٹ کے ذریعے 113 میٹر بلندی پر پہنچایا جائے گا اور اس کے بعد ڈیم کے دوسری طرف پانی میں چھوڑ دیا جائے گا۔
یہ لفٹ 3 ہزار ٹن تک وزن برداشت کرسکتی ہے، اس لفٹ سے جہازوں کا تین سے چار گھنٹوں کا سفر 40 منٹ تک ہو جائے گا۔