counter easy hit

چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا

China after Russia rejected the Indian stance against Pakistan

China after Russia rejected the Indian stance against Pakistan

گوا: پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔

دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گرتاہے اور بھارت کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پاکستان کوسفارتی محاذ پر تنہا کرنے کے جتن کرنے والابھارت خود تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق برکس اجلاس میں روس نےبھارت کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیاجس پر مودی سرکار کافی پریشان ہے۔ بھارتی اخبارکا کہنا ہے کہ روس کی پاکستان کے حوالے سے خاموشی نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں اور چین کی بجائے روس نے بھارت کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔

چین نے جیش محمد، لشکر طیبہ کا ذکر برکس اعلامیے میں رکوا دیا

برکس اجلاس میں بھارت روس سے پاکستان کے خلاف بیان بازی کروانا چاہتا تھا لیکن مودیسرکار کےعزائم کامیاب نہ ہوسکےجب کہ برکس اجلاس کےاعلامیہ میں بھی روس نے بھارتیموقف کی تائید نہ کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website