گجرات (پ،ر) ) حکمران بہرل اور سیکو لر شناخت کے لئے بے چین اور مشرق خاندانی نظام کی دھجیاں بکھیرنے کے لئے کوشاذں ہیں غیر شرعی وغیر اخلاقی تحفظ نسواں بل دراصل خواتین کو عدل تحفظ کی طرف دھکیلنے کی ساز ش ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث صوبہ پنجاب کے رہنما وممتاز دانشور مولانا حافظ محمد اسلم شاہد وی آف لاہور نے گذشتہ روز جامع مسجد علی المرتضیٰؓ اہلحد یث محلہ عثمان پورہ نز د ریلوے اسٹیشن گجرات میں مولانا محمد یحییٰ واہلہ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحد یث گجرات کی زیر صدارت درس قرآن وحدیث کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے ماں بہن بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت کو جو تحفظ اور مقام و مرتبہ دیا ہے اس کی دنیا کے کسی بھی مذہب میں مثال نہیں ملتی ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے عقائد ونظریات کی اصلاح کے ساتھ ساتھ اعمال وکردار کی تطہیر پر توجہ دیں ، اور قرآن وسنت کی تعلیمات کو اپنا رول ماڈل بنائیں مولانا محمد اسلم شاہدوی نے مزید کہا کہ حکمران تحفظ نسواں جیسے متنازعہ اور غیر شرعی قانون بنا کر سیاسی ومذہبی محاذ پر اپنے لئے مشکلات نہ صرف اضافہ کر رہے ہیں بلکہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ما ررہے ہیں اگر حکمرانوں نے 27مارچ تک خواتین بل واپس نہ لیا گیا تو ہم انشااللہ اپنے قائدین کے حکم پر ملک گیر تحریک چلائیں گے اس موقع پر حافط عبدالوہاب عابد ودیگر بھی موجود تھے ۔ْ