counter easy hit

چین نے پاکستان کیلئے زبردست پیکج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین اپنی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کیلئے راضی ہوگیا، پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا، 2 طرفہ تجارتی معاہدے کے تحت پاکستانی اشیاء کو چینی مارکیٹس تک آسیان ممالک کی طرز کی رسائی دی جائے گی، ماہانہ 40 کروڑ ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 2 طرفہ تجارتی معاہدہ طے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران پاک چین 2 طرفہ تجارتی معاہدے پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 2 طرفہ تجارتی معاہدہ ہونے سے پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالرز کا سرمایہ حاصل ہوگا۔ چین پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی دینے کیلئے راضی ہوگیا ہے۔ چین نے پہلی مرتبہ پاکستان کو آسیان ممالک والی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان چینی مارکیٹس میں اپنی مصنوعات فروخت کرکے ماہانہ 40 کروڑ ڈالرز جبکہ سالانہ 5 ارب ڈالرز تک کا سرمایہ حاصل کر سکے گا۔ یوں صرف چین سے تجارت کے ذریعے پاکستان اپنی ایکسپورٹس میں زبردست اضافہ کر لے گا۔ چین کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور ایکسپورٹس میں بھی اضافے سے پاکستانی معیشت پر زبردست مثبت اثرات پڑیں گے۔ ایس لیے پاک چین 2 طرفہ تجارتی معاہدے کو پاکستان کیلئے سی پیک کے بعد دوسرا بڑا معاہدہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website