اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں چین کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چنیانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان اورکیوبانے متعلقہ ممالک کی نمائندگی کی اورتقاریرکیں جن میں چین کی طرف سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون پرعملدرآمدکواجاگرکیاجوایک ملک دونظام کے اصول کے تیزرفتارنفاذکے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سنکیانگ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے چین کے اقدامات کی بھی حمایت کی اورانسانی حقوق کے معاملے پرسیاست کرنے اوردوہرے معیارات اپنانے کے رویوں کی مخالفت کی۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ہانگ کانگ کے معاملے پربحث کے دوران چینی موقف کی بھرپورحمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔