چین بنگلادیش کو24 ارب ڈالر مالیت کے قرضے دے گا، رقم بجلی کے منصوبوں، ریلوے نیٹ ورک اور بندرگاہ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے بنگلادیش کو دیئے جانے والے قرضے بجلی کے منصوبوں اور انفرااسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں گے۔
ان منصوبوں کے تحت چین بنگلادیش کا ریلوے نیٹ ورک اور بندرگاہ بھی تعمیر کرے گا۔