counter easy hit

کورونا: چین نے برطانوی، بیلجیئم اور فلپائنی شہریوں کا داخلہ بند کردیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے بعد چین نے متاثرہ ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی اور امریکا، فرانس اور جرمنی کے شہریوں سے چین آمد پر صحت سے متعلق اضافی ٹیسٹ کے نتائج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین نے برطانیہ سے آنے والے ایسے غیر چینی شہریوں کے بھی ملک میں داخلے کو عارضی معطل کردیا ہے جن کے پاس چین میں رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے جب کہ فلپائن اور بیلجیئم میں موجود چینی سفارتخانوں کی جانب سے بھی ان کے شہریوں کے چین میں داخلے کو روکنے کے لیے اسی طرح کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ سے غیر چینی باشندوں کے چین آنے پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔چین نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اپنے ملک میں سختیاں بڑھادی ہیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وائرس سے بری طرح متاثرہ ملک برطانیہ، بیلجیئم اور فلپائن کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سے بیلجیئم اور یورپ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ فلپائن کا دوسرا نمبر ہے۔ 6 نومبر سے امریکا، فرانس، جرمنی اور تھائی لینڈ سے چین آنے والے افراد کو لازمی طور پر اینٹی باڈیز اور دیگر ٹیسٹ کے نتائج دکھانا ہوں گے جب کہ یہ نتائج بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل کے ہونا ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی مسافر کو بذریعہ چین کسی ملک کا سفر کرنا ہے تو اس کے لیے بھی ٹرانزٹ ملک میں یہ ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور اس کے نتائج دکھانا ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website