بیجنگ……چین میں گذشتہ5 سالوں کے دوران سگریٹ پینے والوںکی تعداد میں ایک کروڑ 50 لاکھ اضافہ ہو ا تاہم اس کے باوجودسگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں2010 کی شرح34.6 فی صد کے مقابلہ میں کم ہو کر 17.2 فی صد ہوگئی ہے ۔بیماریوں کی روک تھام کے چینی مرکز نے بتایاکہ کام کی جگہوں ، ریستورانوں ،پبلک ٹرانسپورٹ اور طبی اداروں میںسگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔