بیجنگ : چین کے مغربی صوبے میں کوئلے کی کان میں دھماکے ، 13 افراد ہلاک 20 لاپتہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے بعد 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔پیر کی صبح جنوب مغربی علاقے میں نجی ملکیت کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا ۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 20 کان کن ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
چین میں کانوں میں ناقص حفاظتی معیار نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات ہو ہوتے ہیں۔مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں ۔