counter easy hit

چائناکٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

Rangers

Rangers

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پررینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عاطف علی چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے جس کی تحقیقات کرنا ہے اس لئے ملزم کو 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔

عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عاطف علی سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔