counter easy hit

پاکستان سیکنڈ ورلڈ پاور۔۔۔ چینی کمپنیوں کا اپنی تمام صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ، آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چینی کمپنیوں نے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھلونوں میں 70 فیصد اورالیکٹرانکس مصنوعات میں 50فیصد حصہ رکھنے والی چین کی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں کمپنیاں پاکستان

 

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

 

میں 100ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں تاکہ پاکستان میں سستی لاگت پر مصنوعات تیارکرکے نہ صرف مقامی ضروریات کو پورا کیاجاسکے بلکہ ان مصنوعات کو وسط ایشیاکی ریاستوں، مغربی اور جنوبی ایشیاکی ریاستوں کو بھی برآمد کیاجاسکے۔ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے بتایا ہے کہ چین کے مقابلے میں پاکستان میں ورکرز کی اجرت کئی گنا کم ہے۔اس لیے چین کی بڑی اور چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں پاکستان میں نا صرف اپنی صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرنا چاہتی ہیں بلکہ پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ اشیائے خوردونوش سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے بھی قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ چین کی ایک کمپنی کھیوڑہ کے کانوں سے پیدا ہونے والے نمک کی تیاری اور برآمدات میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ ڈاکٹرخورشید نظام نے کہا ہے کہ دوسری انٹرنیشنل کنزیومرپروڈکٹ فئیرمیں 17ممالک کے 550اسٹالز لگائے گئے ہیں۔نمائش میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیرکے10شہروں کے سرفہرست مینوفیکچررز شرکت کررہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے کہا ہے کہ چین اور متحدہ عرب امارات چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعاون کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے اخبار عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای ’’ ایک پٹی ایک شاہراہ‘‘ اقدام کا حصہ ہے، یو اے ای اور پاکستان کے مابین مضبوط اقتصادی اور تجارتی روابط قائم ہیں۔اسی طرح پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ چین اور یو اے ای ممکنہ طور پر پاکستان کی ترقی کے لئے مواقع ڈھونڈ سکتے ہیں۔ چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان چائنا مشترکہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 9ویں اجلاس کے بعد دونوں ممالک نے دوطرفہ منصوبوں میں تیسری پارٹی کی سرمایہ کاری کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

China, decided,to, transfer, companies, to, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website