چین نے اپنا پہلا اور سب سے بڑا لانگ مارچ فائیو راکٹ کامیابی سے خلاء کی جانب روانہ کردیا ہے۔
لانگ مارچ فائیو چین کا سب سے بڑا کیریئر راکٹ ہے جسے چین کے صوبہ ہونان کے وین چانگ لانچنگ مرکز ذریعے خلاء کی جانب بھیجا گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس راکٹ میں اضافی مواد خلاء میں لے جانے کی بھرپور صلاحیت ہے اوریہ راکٹ جدید خلائی ٹیکنالوجی،ماحول دوست ایندھن اور پیٹرولنگ کے مستحکم نظام کا مجموعہ ہے۔