لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کا اربوں ڈالر کا اقتصادی پیکیج پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے صنعتی شہر جیننگ کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں توانائی خصوصا مائننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس کی مدد سے پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں سے بھی پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا جسے پاکستانی عوام چین کی جانب سے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ پرچینی وفد کی جانب سے بھی پاک چین دوستی اورہونے والے معاہدوں کوسراہا گیا۔
وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کے پہلے سے معترف ہیں جو کہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔