کراچی…….چين ميں مسلمان اکثريت والے خطے سینکيانگ اور ملکی سطح پر سول سوسائٹی کے خلاف کارروائيوں کے نتیجے ميں رياست کے خلاف جرائم کی شرح ميں پچھلے سال دو گنا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔
چينی عدالتوں نے 2015 کے دوران 1419 افراد کو پرتشدد دہشت گردی اورقومی سلامتی کو خطرے ميں ڈالنے سے منسلک جرائم ميں سزا سنائی۔سپريم پيپلز کورٹ کے سربراہ ژُو کيانگ نے يہ انکشاف ايک رپورٹ ميں کيا ہے جسے بيجنگ ميں جاری کميونسٹ حکومت کی نيشنل پيپلز کانگريس يا چينی پارليمان کے سالانہ اجلاس ميں تيرہ مارچ کے روز پيش کيا گيا۔ 2014 ميں اسی طرز کے جرائم میں سزا پانے والوں کی کُل تعداد 712 تھی۔