چین نےماحولیاتی آلودگی ’’اسموگ‘‘ سے نمٹنے کیلئے مؤثر انداز میں کوششیں شروع کردی ہیں۔چینی حکومت نے اس سلسلے میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے والےاہم اداروں کا جائزہ لینے کا کام شروع کر دیا ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ سمیت 21 بڑے شہر جن میں تیانجن، شی جیاژ شنگ، تائی یو آن اور ژینگ ژو شامل ہیں، آلودگی کے مسائل سے نمٹ رہے ہیں اور اسموگ کی گہری چادر میں لپٹے ہیں ۔ ان شہروں میں لوگوں کو حفاظتی ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسئلے کی وجہ سے حکومت کچھ دن کیلئے تعلیمی ادارے بند کر دیتی ہے، سڑکوں پر گاڑیاں لانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے اور ماحولیاتی معیارکی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں ۔ کوئلے سے چلنے والے کچھ کارخانوں کو بھی عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔