counter easy hit

چین فاتح قرار !! کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت کس ملک کی مدد کرنے کو تیار ہوگیا؟ انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ برطانیہ نوول کرونا وائرس کی وبا کیخلاف سخت جنگ لڑ رہاہے اس دوران برطانیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے یہ بات برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینیک راب کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئےکہی ۔
انہوں نے کہا کہ وبا دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہی ہے اور یورپ کے برطانیہ جیسے ممالک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، چین اس کیلئے برطانیہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برطانیہ کے شہری وبا کیخلاف متحد رہیں گے اور آخر کار وبا پر قابو پا لیں گے۔وانگ نے کہا کہ جب چین وبا کے بڑے چیلنج کا سامنا کررہا تھا تب برطانیہ نے ہماری مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اب جب برطانیہ وبا کیخلاف لڑ رہا ہے تو چین برطانیہ کی مدد کرنے کیلئے تیار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اب بھی وبا روکنے اور قابو پانے کا مشکل کام کررہا ہے تاہم ہم برطانیہ کو طبی اشیا کی کھیپ فراہم کرنے کا انتظام کر لیں گے اور تجارت کے ذریعے خریداری کرنے میں بھی سہولت دیں گے۔راب نے وبا کیخلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے پر چین کو سراہا اور برطانیہ کے ہمدردی کرنے، طبی اشیا فراہم کرنے اور دیگر سہولیات حاصل کرنے میں مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نوول کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کے تجربات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ راب نے کہا کہ وبا کی روک تھام اور قابو پانے، ویکسین کیلئے تحقیق اور تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور کمزور طبی نظام والے ممالک کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ وبا کیخلاف جلد فتح کیلئے عالمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website