counter easy hit

چین:زیکا وائرس کا شکار پہلا مریض ا سپتال سے فارغ

China finished first

China finished first

بیجنگ………چین می زیکا وائرس کے شکارپہلے مریض کو اتوار کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا،چین نے بیرون ممالک خصوصاً براعظم جنوبی امریکا سے چین آنے والے ذیکاکیس کی9فروری کو تصدیق کی تھی۔
صوبہ جیانگ ژی کی گلن ژیان کاؤنٹی کے34سالہ مریض کو ہانگ کانگ اورشیزن کے راستے5فروری کو اپنے آبائی وطن واپس آنے سے قبل ونیزویلا میں28جنوری کوبخار،سردرد اوراونگھ آنے کی شکایت لاحق ہوئی ہے،6فروری سے کان ژیان کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھا.یہ بات صوبائی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن نے اتوارکو ایک اعلامیے میںبتائی ہے۔اعلامیہ کے مطابق وہ علاج معالجے کے بعد پوری طرح صحت یاب ہوگیاہے،اس کے فضلے،پیشاپ اورخون کے نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں،زیکاوائرس جو زیادہ ترمچھر کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتا ہے کی علامات میں بخار،جوڑوں میں درد،ریش،سردرد،آشوب چشم اورپٹھوں میں دردشامل ہیں۔