چین میں پاور پلانٹ کی کئی فٹ بلند3 چمنیوں اور ایک واٹر ٹاور کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔
China: Fireplace were blown up with blast
چین کے شمال میں واقع شہر تیانجن میں تھرمل پاور پلانٹ کی ان چمنیوں اور واٹر ٹاور کو گرانے کیلئے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہارا لیا گیا ۔دھماکہ خیز مواد چمنیوں کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔ چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔ واضح رہے کہ ان چمنیوں کو مقامی حکام نے آلودگی کے پیش نظر گرایا ہے۔